افکار تازہ ایک اردو بلاگ ہے جوبہائی تعلیمات کی روشنی میں تیار کردہ مضامین کودنیا بھرکےاردو پڑھنے والےافراد کی دسترس میں پہنچانے کے غرض سے آن لائن کیا گیاہے۔ اردو میں بہائی مجلات کی اشاعت اور تقسیم کا ریکارڈ بہت پرانا ہے۔  جہاں تک ہمیں معلوم ہوسکا ہے سب سے پہلے بہائی مجلات کی اشاعت کا سلسلہ ۱۹۲۶ میں آگرہ سے شروع ہوا۔ تب وہاں ’’کوکب ہند‘‘ کے نام سے ایک مجلہ جاری کیا گیا جس میں لوگوں کی روحانی اورذہنی نشونما کے لئے آثارمقدسہ کے تراجم اور تعلیمات الہیٰ کی روشنی میں مضامین شائع کر کے وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ حالیہ دنوں تک مختلف ناموں اور مقامات سے جاری رہا مثلاً پیامبر (دہلی)، بہائی میگزین(دہلی، لاہور، کراچی) اور پھر نفحات (لاہور) مجلہ ’’مساعد‘‘ (حیدرآباد)۔ ان مجلات سے لوگ استفادہ کرتے رہے۔  اب ہم ان میں سے چند منتخب مضامین اور بہائی تحریروں کے تراجم اوردیگرمضامین، پیغامات، اعلانیہ، بیانات وغیرہ کوعام استفادہ کے لئے آن لائن کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ایسے تمام مضامین، تراجم اور نظموں کوان صفحات پرخوش آمدید کہا جائے گاجودنیا میں امن و آشتی، صلح و بھائی چارہ، الفت و ہم آہنگی،مساوات و برداشت پھیلانے اورلوگوں کی روحانی اور مادی ترقی میں مدد گار ہوں اور ایک نئی دنیا کی تعمیر کے لئے خیالات پیش کریں۔ نئے لکھنے والوں اور مترجمیں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ان صفحات پر شائع شدہ مضامین و تراجم میں پیش کردہ خیالات مصنف کے ذاتی خیالات ہوں گے اور ضروری نہیں کہ یہ ’’افکارتازہ‘‘ یا کسی بہائی ادارے کے رسمی خیالات ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم آپ کے قلمی اور فنی تعاون سے ایک ’’جہان تازہ‘‘ کی نمود کے لئے’’افکار تازہ‘‘ کی پیش کش میں اپنا حصہ ادا کرسکیں گے کہ:

جہان تازہ کی ہے افکارِ تازہ  سے  نمود

کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

                                                                       (اقبال)

نوٹ: ’’افکار تازہ اگرچہ ایک بہائی انسپائرڈ بلاگ ہے لیکن یہ امر بہائی کی مصدقہ ویب سائیٹ نہیں ۔ اس میں ظاہر کئے گئے خیالات و نظریات لکھنے والوں اورشرکت کرنے والوں کے ذاتی خیالات ہیں اور ان سے’’افکارتازہ‘‘ یا کسی بہائی ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ امربہائی کی مصدقہ ویب سائیٹس کے لئے کلک کریں

<www.bahai.pk> یا <www.bahai.org>

قیدی اور سلاطین ۔ قسط ۱

قیدی اور سلاطین دور جدید کے عظیم ترین رازکی کہانی سناتی ہے۔ ۱۸۶۸تا۱۸۷۳ایک ترکی شہر زندان کی قید تنہائی سے ایک قیدی نے اس زمانے کے باشاہوں اورشہنشاہوں کے نام خطوط کا ایک... READ MORE

اخلاقی قیادت سماج سازی

بہائیوں کا ماننا ہے کہ کاروبار کے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت اورتعلیم کی تنظیمیں سب کی اس نئی تہذیب کے زور انگیز جذبے کے ذریعہ بتدریج رہنمائی کی جائے... READ MORE

حقیقی جدیدیت

تمام مخلوق چیزیں اپنے بلوغ کا ایک درجہ یا مرحلہ رکھتی ہیں ۔ کسی درخت کی زندگی میں بلوغ کا دور اس کے پھل دینے کا وقت ہے۔ ایک پودا کا بلوغ اس... READ MORE