امر بہائی اور انسانی حقوق

بہائی تحریریں واضح کرتی ہیں کہ انسانی حقوق صرف کوئی سیاسی یا سماجی تصور نہیں جو حکومتوں کے تسلیم کئے جانے کی محتاج ہو۔ بلکہ بہائی نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت ہو یا نہ ہو انسانی حقوق موجود ہیں؛ در حقیقت وہ ایک دائی عطیہ ہے جو سب انسانوں کی اس پیدائشی صلاحیت سے پھوٹتا ہے کہ وہ خدا ئی صفات کو منعکس کر سکے۔ اسی وجہ سے سب انسان ایک مساوی روحانی وقار کے مالک ہیں۔

ایران میں ایک بچے کی درخواست

جب اُن کے دین یانسل یاجھوٹے الزامات یا زبردستی کی وجہ سے کسی فرد کو قید کیا جائے یا اس پر کوئی دباؤ ڈالا جائے توانصاف چکناچورہوجاتا ہے اورایک ردی کے کاغذ کی طرح پھاڑکرپھینک دیا جاتا ہے۔