حقیقی جدیدیت

تمام مخلوق چیزیں اپنے بلوغ کا ایک درجہ یا مرحلہ رکھتی ہیں ۔ کسی درخت کی زندگی میں بلوغ کا دور اس کے پھل دینے کا وقت ہے۔ ایک پودا کا بلوغ اس پر کلیاں نکلنے اور پھول دینے کا وقت ہے۔ حیوان ایک پوری بالیدگی اور تکمیل کے درجہ پر پہنچتے ہیں اور عالم انسانی میں آدمی اس وقت بلوغ کو پہنچتا ہے جب ذہانت کی روشنیاں اپنی سب سے بڑی قوت اور ترقی کا مالک ہوتی ہیں۔