ارتقاء اور معاشیات : امارت اور غربت کی انتہاؤں کو مٹانا

posted in: ثقافت | 0

دوسرےادیان کے برعکس امربہائی دنیاکومعاشی اصولوں کا ایک سیٹ پیش کرتا ہے۔ انصاف ، ایمانداری اوراتحاد کو ترویج دینے کی خاطر پیش کئے گئے وہ اصول سرمایہ داری، سوشلزم یا کمیونزم کے موجودہ معاشی ماڈلوں میں سے کسی کی وکالت نہیں کرتے۔

خود کو فطرت کی قید سے رہائی دلوانا

گذشتہ دو صدی تک سائنس نے اپنی توجہ عالم فطرت میں جہد بقاء پر مر کوز کی ہے ، اور بہت سے سائنسدانوں نے آخر کار پست تر عالم فطرت کے اصولوں کو انسانی زندگی کے لئے اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے نتیجے میں اب ہم دشمنی، مقابلہ اور تنازعہ کو ضروریات زندگی میں شمار کرنے لگے ہیں یعنی نسل انسانی کی ایک پیدائشی اور ذاتی خصوصیت۔