خداکے وجود کے بارےمیں اخلاقی بحث

posted in: دین | 0

۔۔۔ لوگ معبود کے بارے میں باتیں کرتے ہیں لیکن خداکے بارے میں ان کے خیالات اور عقائد درحقیقت توہم پرستانہ ہیں۔ معبود شمس حقیقت کی درخشانی ہے، روحانی خوبیوں کامظہراورمثالی قوت۔ معبود کے عقلی شواہدکی اساس مشاہدہ اورفیصلہ کن استدلال پرمشتمل گواہی پرہے،منطقی طورپرحقیقت الٰہی کوثابت کرنے پر،کرم کی درخشانی پر، روح کے فیض اورلافانیت پر۔درحقیقت یہی الوہیت کاسائنس ہے۔ الوہیت وہ نہیں جوکلیساکے ضابطہ عقائداورخطبات میں پیش کئے جاتے ہیں۔ عام طورپرجب لفظ الوہیت کا ذکرکیاجاتاہے تو یہ سامعین کے ذہنوں میں بعض فارمولوں اورعقائدکے ساتھ مربوط کیا جاتاہے ۔ حالانکہ بنیادی طورپر اس کامطلب حکمت خداکاعلم ہے، شمس حقیقت کی درخشانی،حقیقت اورخدائی فسلفہ کا اظہارہے۔‘‘