امپاورمنٹ: سماجی کایا پلٹ کے ایک میکانزم کے طور پر

’امپاورمنٹ‘ (با اختیار کاری) کا تصور ترقیاتی سوچ کا ایک اٹوٹ حصہ بن بکا ہے۔ اگرچہ اسے اکثر بنیادی طور پر جنسی مساوات کے ساتھ رکھا جاتا ہے، عالمگیر ترقیات میں پیش رفتیں اس تصور اور انسانی زندگی کے بہت سارے پہلوؤں پر اس کے اطلاق کا از سر نو جائزہ لینے کا تقاضا کریں گی۔ امپاورمنٹ کے لئے اہداف ، اہم کرداروں اور شرائط پر نیچے درج خیالات،اس اہم مسئلہ پر، کمیشن برائے سماجی ترقی کے غور و خوض میں مدد کی تلاش کرتے ہیں۔