باورچی خانے میں آئس اسکیٹنگ کا مظاہرہ

posted in: خود نوشت | 0

برفباری کی وجہ سے ہم نانا کے یہاں پانچ دن زیادہ رہے۔ برفباری ہفتہ بھرجاری رہی۔ نانا کاکہنا تھا کہ یہ برفباری ۸۸ء کی برفباری سے بھی شدید تھی۔ اس طوفان کے عین درمیان اماں نے اعلان کیا کہ وہ آتے وقت گھر کا نلکہ بند کرنا بھول گئی تھیں۔ یہ سُن کر ابّا ایک عجیب سی ہنسی ہنسے۔اُن کی ہنسی میں کچھ ایسی بات تھی کہ میں اور میری تین بہنیں اپنی گفتگو بھول کر اُن کی طرف متوجہ ہوگئے۔گفتگواس موضوع پر ہورہی تھی کہ سانتا کلاؤز نانا کی طرح بیساکھیوں پر چلتا ہواکس قدر مضحکہ خیز لگ رہاتھا۔

رستم ابن رستم پیدا ہوا

posted in: خود نوشت | 0

میں ایک جھلّی میں لپٹا پیدا ہوا تھا۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں میرے آئیرش نژاد والد صاحب کافی بڑہانکا کرتے تھے۔ ویسے میرے چچا ڈفّی اس بارے میں زیادہ فصاحت سے فرمایا کرتے تھے کہ ’’یسوع، مریم اورجہنم کے تمام فرشتوں کی قسم! لمڈا پُڑیا میں لپٹا آیا ہے۔‘‘ دائی نے سب سے پہلے والد صاحب کو خبر دی کہ ان کے یہاں ایک لپٹا لپٹایا جینیس پیداہوا ہے۔