اخلاقی قیادت سماج سازی

بہائیوں کا ماننا ہے کہ کاروبار کے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت اورتعلیم کی تنظیمیں سب کی اس نئی تہذیب کے زور انگیز جذبے کے ذریعہ بتدریج رہنمائی کی جائے گی۔ مضامین کے اس سلسلے میں میں اس پربعض خیالات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ان روحانی مہمات کی تعمیر کیسے شروع کرسکتے ہیں۔

امپاورمنٹ: سماجی کایا پلٹ کے ایک میکانزم کے طور پر

’امپاورمنٹ‘ (با اختیار کاری) کا تصور ترقیاتی سوچ کا ایک اٹوٹ حصہ بن بکا ہے۔ اگرچہ اسے اکثر بنیادی طور پر جنسی مساوات کے ساتھ رکھا جاتا ہے، عالمگیر ترقیات میں پیش رفتیں اس تصور اور انسانی زندگی کے بہت سارے پہلوؤں پر اس کے اطلاق کا از سر نو جائزہ لینے کا تقاضا کریں گی۔ امپاورمنٹ کے لئے اہداف ، اہم کرداروں اور شرائط پر نیچے درج خیالات،اس اہم مسئلہ پر، کمیشن برائے سماجی ترقی کے غور و خوض میں مدد کی تلاش کرتے ہیں۔

خود کو فطرت کی قید سے رہائی دلوانا

گذشتہ دو صدی تک سائنس نے اپنی توجہ عالم فطرت میں جہد بقاء پر مر کوز کی ہے ، اور بہت سے سائنسدانوں نے آخر کار پست تر عالم فطرت کے اصولوں کو انسانی زندگی کے لئے اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے نتیجے میں اب ہم دشمنی، مقابلہ اور تنازعہ کو ضروریات زندگی میں شمار کرنے لگے ہیں یعنی نسل انسانی کی ایک پیدائشی اور ذاتی خصوصیت۔