خداخندہ زن ، باب ۳ (قسط  ۲): گناہ کبیرہ

posted in: خود نوشت | 0

ہاں دعا درود بھی اچھی چیز ہے پر یہ تو تم کام کے ذریعے بھی کرسکتے ہو۔ میں نہیں چاہتا کہ تم یہ سمجھو کہ تمہارا بوڑھا نانا دعا پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ میں یقیناً دعا پر یقین رکھتا ہوں۔ لیکن طریقے مختلف ہیں۔ جیسے اب میں سجدہ ریز ہوں تو خدا کہے گا ’سیدھے کھڑے ہو بوڑھے منافق میل ویگنر! جولوگ عبادت کا طریقہ جانتے ہیں انہیں عبادت کرنے دو اور تم جاؤ دریا پر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرو۔ سنا تم نے؟‘