اے ایک زمیں کے باشندو

posted in: شاعری | 0

جب ساری دھرتی ایک ہے پھر

انسانوں میں یہ جنگ ہے کیوں؟

کیوں شعلے تعصب کے بھڑکے

نفرت کا دلوں پہ زنگ ہے کیوں؟

      سورج کی ہیں کرنیں سب کے لئے

کیا بانٹ سکیں گے ہم ان کو؟

   برکھائیں ، ہوائیں سب کے لئے

 کیا چھانٹ سکیں گے ہم ان کو؟

اے اِک زمیں کے باشندو!

کیا مل کے نہیں تم رہ سکتے؟

گلشن میں کھِلے پھولوں کی طرح

کیا کِھل کے نہیں تم رہ سکتے؟

مل کر جو ممالک دنیا کے

دنیا کو بنا ڈالیں جنت

        سب بغض وتعصب دور کریں

   سینوں سے مٹا ڈالیں نفرت

ایمان بہاء پرہو سب کا

ہرسمت خوشی کا رنگ رہے

یہ دہر بنے اِک گھر جس میں

باقی نہ شانِ جنگ رہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاعر: قمرالدین برتر، گولیار انڈیا (بشکریہ:بہائی میگزین، کراچی، مارچ ۱۹۶۹)

مضمون میں ظاہر کردہ خیالات مصنف کے ذاتی خیالات ہیں۔ ان سے افکار تازہ یا کسی بہائی ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *