رستم ابن رستم پیدا ہوا

posted in: خود نوشت | 0

میں ایک جھلّی میں لپٹا پیدا ہوا تھا۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں میرے آئیرش نژاد والد صاحب کافی بڑہانکا کرتے تھے۔ ویسے میرے چچا ڈفّی اس بارے میں زیادہ فصاحت سے فرمایا کرتے تھے کہ ’’یسوع، مریم اورجہنم کے تمام فرشتوں کی قسم! لمڈا پُڑیا میں لپٹا آیا ہے۔‘‘ دائی نے سب سے پہلے والد صاحب کو خبر دی کہ ان کے یہاں ایک لپٹا لپٹایا جینیس پیداہوا ہے۔

کہ ایٹم بم بنانےسےمسائل حل نہیں ہوتے

posted in: شاعری | 0

اگرچہ دنیا کے لوگوں پرجنگ وجدل کے نقصانات اب بالکل عیاں ہیں لیکن پھربھی اس کے بہترین ذہنی، انسانی اور مالی وسائل جنگ و جدل کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ شاعر اس نظم میں سمجھانے کی سعی کرتا ہے کہ ایٹم بم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

خدا خندہ زن: ایک آپ بیتی

posted in: خود نوشت | 1

یہ ایک غریب لڑکےکی قہقہوں بھری کہانی ہے۔ وہ وسط مغرب میں پیداہوا اورآگے چل کرامریکہ کے بہترین ٹی وی ستاروں میں سے ایک بنا۔ لیکن لڑکپن میں اس نے ایک خواب دیکھا تھاجو اسے برسوں پریشان کرتارہا اوربالآخراس نےاُسےپوری دنیا میں مشہورکیا۔ اس نے تیں برّاعظموں میں اپنا گھر بنایا اور اورایک بہت ہی مقبول ومحبوب عالمی سیاح بنا۔

بہائی رضوان مناتے ہیں:جنت کے باغ میں خوش آمدید

posted in: تاریخ | 0

’’پھولوں،جھاڑیوں اوردرختوں سے بھرے ہوئےایک خوبصورت باغ کو دیکھو۔ ہرپھول ایک الگ دلکشی،ایک خاص حُسن،خوداپنی خوشگوارخوشبواورخوبصورت رنگ رکھتاہے۔ درخت بھی قدوکاٹھ،بڑھوتری اورپتوں کے لحاذکتنے الگ الگ ہیں اوروہ کتنے مختلف پھل دیتے ہیں!لیکن یہ سب پھول،جھاڑیاں اوردرخت ایک ہی زمین سے پھوٹتےہیں، ان پروہی سورج چمکتاہےاوروہی بادل برستے ہیں۔انسانیت کے ساتھ بھی ایساہی ہے۔‘‘

خود کو فطرت کی قید سے رہائی دلوانا

گذشتہ دو صدی تک سائنس نے اپنی توجہ عالم فطرت میں جہد بقاء پر مر کوز کی ہے ، اور بہت سے سائنسدانوں نے آخر کار پست تر عالم فطرت کے اصولوں کو انسانی زندگی کے لئے اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے نتیجے میں اب ہم دشمنی، مقابلہ اور تنازعہ کو ضروریات زندگی میں شمار کرنے لگے ہیں یعنی نسل انسانی کی ایک پیدائشی اور ذاتی خصوصیت۔

BIHE پروفیسرفرہاد صِدقی کاجیل سے ایک خط

حالانکہ حصولِ علم کسی ملک میں رہنے والے ہر ایک فردکا حق ہے اور بعض افراد کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حق سے محروم کرنا غیر قانونی ہے تاہم اب 35سال سے زیادہ ہو چکا ہے کہ بہت سے خواہشمند بہائی جوانوں کو اس ملک (ایران) کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔